پی ایس ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا۔۔ ایسا معروف فاسٹ بائولر معطل جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا

11  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی پہلی کامیابی کے بعد دوسرا سیزن شروع سے ہی سکینڈلز کی زد میں آگیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے شروع میں ہی بکیوں سے رابطوں اور میچ فکسنگ لے الزام پر اسلام آباد کے شرجیل خان ،خالد لطیف کے بعد اب معروف فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی معطل ہو گئے۔کھلاڑی گنہگار ہیں یا نہیں اس کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ نے

تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے ہی دو کھلاڑی لیگ سے نکل کے پاکستان واپس جا چکے ہیں۔اب محمد عرفان کا نام فکسنگ سکینڈل میں آنے بعد انکا موبائل قبضے میں لے کر انہیں بھی سپر لیگ سے آؤٹ کر کے وطن کی راہ دیکھا دی گئی ۔ پی ایس ایل کا دوسرا سیزن شروع سے ہی سکینڈلز کا شکار ہو چکا اب دیکھنا یہ ہے کہ سیزن کے اختتام تک اس کے پنڈوراباکس میں سے کس کس کھلاڑی کا نام آتا ہے اور ان الزامات میں کتنی سچائی ہے ۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں شرجیل خان ایک سکور بنا کے ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔محمد عرفان نے بھی چار اوورزمیں دووکٹیں لیں اور 27رنز دئیے جبکہ خالد لطیف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی الیون میں نمائندگی نہ مل سکی تھی ۔پاکستانی عوام میں جہاں کھلاڑیوں کیلئے غم و غصہ پایا جا رہا ہے وہاں ساتھ ہی یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کھلاڑیوں کا جرم ہے یا کوئی سازش کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کبھی جرم کی راہ پر چلایا گیا تو کبھی انہیں جال میں پھنسا کر انہیں کامیابی کی منازل تک پہنچنے سے روکا گیا۔ان کھلاڑیوں کا جو بھی فیصلہ ہے جلد منظر عام پر آجائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…