اسلام آباد(آئی این پی)سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ پھر غلط سمت کی طرف جار ہی ہے ، سزا یافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس لیں گے تو ایسا ہی ہوگا ، لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے کہا کہ ان فارم کھلاڑی کبھی اس طرح آؤٹ نہیں ہوتا، سزا یافتہ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں رکھنا بڑی غلطی تھی۔انہوں نے جمعہ کو شرجیل خان اور خالد لطیف کا میچ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر ردعمل دیا۔ عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ پھر غلط سمت کی طرف جا رہی ہے ،
اینٹی کرپشن نے کاروائی کی ہے دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو پی ایس ایل کی شروعات ہوئی ہے امید کرتے ہیں کہ آگے کچھ نہ ہو۔ کرکٹ بورڈ کو دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور حقائق سامنے لاناے چاہیءں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں رکھنا بڑی غلطی ہے ، سزا یافتہ لوگوں کو آگے لائیں گے اور پھر سے کھلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان فارم کھلاڑی کبھی اس طرح سے آٹ نہیں ہوتا