سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں شروع ہوگا۔اس سیریز سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے لیے انڈیا میں سیریز آسان نہیں ہوگی۔
پونٹنگ نے کوہلی کو خطرناک بلے باز قرار دیا اور کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو وراٹ کوہلی کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ ۔انھوں نے گلف نیوز کو بتایا کہ ‘میرا خیال ہے کہ شاید یہ چھ یا سات ماہ کی بات ہے۔ اب وہ اس سے آگے نکل چکے ہیں۔’42 سالہ پونٹنگ نے یہ بھی کہا کہ کوہلی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے اور سچن تندولکر کے ساتھ کوہلی کا موازنہ کرنا جلدبازی ہوگی، کوہلی کو عظیم کرکٹر کہنا جلد بازی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم لوگ ہمیشہ سچن، لارا اور کیلس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انھوں نے 120، 130 اور 135 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ وراٹ تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیل پائے ہیں۔