بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’جھوٹ پکڑاگیا‘‘بھارتی کھلاڑی کی ترپل سنچری کابھانڈہ انڈین میڈیانے ہی پھوڑڈالا

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آئی این پی) بھارتی میڈیا نے مقامی کرکٹر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ٹرپل سنچری کا پول کھول دیا۔للیتا پارک کا نام گزشتہ روز اس وقت زباں زد عام ہوا جب یہاں پر مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں مقامی کرکٹر موہت اہلاوت نے صرف 72 گیندوں پر 39 چھکوں کی مدد سے 300 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔ بھارتی میڈیا نے اب گراؤنڈ کا سائز اور کیفیت بتاتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

گنجان آباد علاقہ لکشمی نگر اور کمرشل ایریا کے درمیان واقع للیتا پارک گراؤنڈ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بمشکل 60 میٹر لمبا اور 40 میٹر چوڑا قطعہ ہے، وکٹوں کے پیچھے باؤنڈری 25 یارڈ ہے اور وکٹ کیپر کے پیچھے کھڑے تماشائی باآسانی گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو سن سکتے ہیں، کورز پر وکٹ کے بہت قریب کنکریٹ کا بنا اسٹیج ہے، میدان دھول سے اٹا ہوا ہے۔ گراؤنڈ کے سائز کا صحیح اندازہ لگانے کیلیے یوں کہا جا سکتا ہے کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں للیتا پارک جیسے پانچ گراؤنڈ سما سکتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق فرینڈز پریمیئر لیگ دہلی یا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے جبکہ ایونٹ کے خزانچی منوہر یادیو کے مطابق 300 روپے والی پنک بال کھیلنے کیلیے استعمال کی جاتی ہے جبکہ اسکوئر لیگ باؤنڈری شارٹ ہونے کی وجہ سے چوکا نہیں دیا جاتا اور بیٹسمین کو صرف 2 رنز ملتے ہیں، اسکور کارڈ پر پلیئر کے پورے نام کے بجائے سنگل نام لکھا جاتا ہے کیونکہ امپائر کو گراؤنڈ میں کھڑے ہو کر نئے آنے والے بیٹسمین کا پورا نام بتانے میں دقت ہوتی ہے۔ یادیو نے کہا کہ اہلاوت کی ٹرپل سنچری کے بعد ٹورنامنٹ کی شہرت دور دور تک پہنچ چکی ہے لیکن ہم رجسٹرڈ کلبز کو شامل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو فراہم کرنے کیلیے ڈریسنگ رومز اور دیگر سہولتیں یہاں موجود نہیں ہیں۔

گراؤنڈ پر کھیلنے والے ایک پلیئر احمد علی نے بتایا کہ شارٹ باؤنڈریز کی وجہ سے یہ گراؤنڈ بیٹسمینوں کی جنت ہے، آسانی سے لگنے والے چوکوں چھکوں کی وجہ سے ایک اوسط درجے کا کھلاڑی بھی یہاں سنچری اسکور کر سکتا ہے، اہلاوت کی ٹیم کی جانب سے 426 رنز اسکور کرنے کے بعد دوسری ٹیم نے 15 اوورز میں 216 رنز بنائے تھے، میچ کے دوران اناؤنسر ’’ضروری اعلان‘‘ کرتے ہوئے کہتا ہے ’’گیرش جی آپ کے گھر مہمان آئے ہیں‘‘ اور ایک تماشائی ہاتھ کھڑا کرتے ہوئے گھر کی جانب روانہ ہو جاتا ہے۔للیتا پارک گراؤنڈ میں بڑی اننگز تماشائیوں کیلیے نئی نہیں ہیں، ’’لارا‘‘ کے نام سے معروف ایک مقامی پلیئر نے گزشتہ سال ڈبل سنچری بنائی جب کہ ایک اور کرکٹر سلطان انصاری نے 39 گیندوں پر 18 چھکے لگاتے ہوئے 139 رنز بنا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…