دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی حمایت کرنے کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے بچوں کا گروپ دبئی پہنچ گیا ۔پشاور زلمی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بچوں کی دبئی آمد کا اعلان کیا۔فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ بچے پشاور زلمی کے مہمان خصوصی ہیں اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو سپورت کریں گے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ ان بچوں کو یہاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم ان سے اپنی خوشیاں بانٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کے شہروں پر خوشیاں لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ لیگ کے فلاحی مقصد کو بھی جاری رہے۔پشاور زلمی اس وقت پاکستان سپر لیگ ی واحد ٹیم نے جس نے اس طرح کے دورے اسپانسر کیے ہیں۔ گزشتہ سال افتتاحی ایونٹ کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار شاہد آفریدی کے تعاون سے زلمی کی فرنچائز 2014 کے دہشت گرد حملے کے متاثرہ آرمی پبلک اسکول کے 150 بچوں کو دبئی لے کر گئی تھی۔