جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 آسٹریلوی کھلاڑی نے سربریڈمین کا  آج کی کرکٹ سے موازنہ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( آن لائن ) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر راڈنی ہاگ کاکہنا ہے کہ عظیم سربریڈمین دورحاضر میں 100کے قریب ایوریج سے اسکور نہیں کرپاتے، آج کی کرکٹ زیادہ کمپی ٹیٹیواور مشکل ہے. سرڈان بریڈمین ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین کہلاتے ہیں، ان کی اوسط99.94 اور 52 ٹیسٹ میں29سنچریوں کا ریکارڈ شائد کوئی نہ توڑ سکے۔ لیکن آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر راڈنی ہاگ نے عظیم بیٹسمین کا دورحاضر کے بڑے پلیئرز سے موازنہ کرکے ایک نئے تنازعہ کوجنم دیا ہے۔

ایک ریڈیو انٹرویو میں راڈنی ہاگ نے کہاکہ سرڈان بریڈمین نے اس دور میں شاندار ایوریج سے اسکورکیا، جب یہ نسبتاً آسان تھا۔ اگر وہ آج کے دور میں کھیلتے،تو یہ اوسط حاصل نہ کرپاتے۔سابق فاسٹ بولرنے کہاکہ موجودہ دور تک انگلینڈ کے عظیم بیٹسمین گراہم گوچ نے 42، ڈیوڈ گاور کا43، ایلن لیمب کے 40، جبکہ جیف بائیکاٹ اور کیون پیٹرسن کا47 کے اوسط سے رنزبنائیجبکہ بریڈمین کے 1920 سے 50 کے دور میں والی ہیمنڈز کااوسط 58، برٹ سٹکلف کا 60 اور جیک ہوبز کا 56 رنز تھا۔جوموجودہ دور کے عظیم پلیئرز سے 10 رنززیادہ ہیاوراس سے یہ واضح ہے کہ اس دور میں بیٹنگ آسان تھی۔ آج کے دور میں بریڈمین بھی ہوتے توسوکے قریب کااوسط حاصل نہ کرپاتے۔۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…