منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیائے فٹ بال کے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو سے ان کے اعزاز چھیننے والا آگیا ۔۔ وہ کون ہے ؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (این این آئی)برازیل کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کوچ و منیجر لوئز فلپ اسکولری نے کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی سے بہتر کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر نے سخت محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا۔ایک انٹرویو میں دنیا کے دو بڑے کھلاڑیوں لیونل میسی اور رونالڈو کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ویسے تو دونوں کھلاڑی الگ الگ خصوصیات کے حامل ہیں

لیکن میری نظر میں رونالڈو دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے۔اسکولری نے کہا کہ رونالڈو نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور خود کو دنیا کا بہترین فٹبالر بنایا ہے اسی لیے وہ مختلف کھلاڑی ہے جبکہ میسی چیزوں کو بہت آسان کر کے کھیلتے ہیں اور بلا کے ذہین ہیں۔برازیل کے سابق منیجر نے کہا کہ سخت محنت کو شعار بنانے پر وہ رونالڈو کو دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی مانتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے دو سال میں برازیل کے نیمار میسی اور رونالڈو کو دنیا کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے محروم کر دیں گے کیونکہ ان کا کھیل اس مقام تک پہنچ جائیگا جس معیار کا کھیل یہ دونوں آج کل کھیل رہے ہیں۔چائنیز سپر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے فلپ اسکولری نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو بارسلونا کے بجائے ریال میڈرڈ کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دیں گے کیونکہ بارسلونا کے مقابلے میں ریال میڈرڈ میرے طرز کی فٹبال کے زیادہ قریب ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…