جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

گھر کی باتیں میڈیاپر۔۔۔! باکسر عامرخان کی بیوی فریال مخدوم اوربھائی ہارون خان میں ٹھن گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ایک بار پھر سسرال کیخلاف زبان کھولتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کے گھر والوں نے شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی تو کیسے شرکت کرتے؟ دوسری جانب عامر خان کے بھائی ہارون خان نے فریال مخدوم سے شادی کی مبارک باد نہ دینے کا شکوہ بھی کرڈالا۔

عامر خان کی اپنے بھائی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کہ وجہ سامنے آگئی ہے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اس معاملے پر کہا ہے کہ انھیں ہارون خان کی شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی اس صورت میں حال میں عامر خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں جنہوں نے سان فرانسکو میں ایک ٹی وی شو میں اپنی بیوی فریال مخدوم کے ہمراہ شرکت کی اس انٹرویو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی نے اپنی شادی کے خوش گوار انداز بتائے ۔دوسری جانب عامر خان کے بھائی ہارون خان نے اپنی بھابی کو فوری جواب دیتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ فریال مخدوم نے انھیں شادی کی مبارک باد تک نہیں دی۔واضح رہے کہ عامر خان اپنی اہلیہ اور والدین کے مابین اختلاف اور اپنی ایک مبینہ فحش ویڈیو منظرعام پر آنے کے سبب میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کررہے ہیں اس ویڈیو پر انہوں نے ردعمل دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…