پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پی سی بی نے کن سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپی سی بی کے اعلی حکام بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں، بورڈ کے تھنک ٹینک نے چند سینئرکرکٹرزکوفارغ کرنے کیلئے ذہن بنالیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے بڑے پیمانے

 

پرتبدیلی کا عندیہ دیدیا، اس حوالے سے انہوں نے چیف سلیکٹرانضمام الحق سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کوشامل کیا جائیگا، ڈومیسٹک کرکٹ اورپی ایس ایل میں پرفارم کرنیوالوں کوآگے لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے اظہرعلی کی جگہ نیا کپتان لانے پراتفاق ہوگیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کپتان مصباح الحق پرچھوڑدیا وہ جوبہترسمجھیں کریں۔ ذرائع کے مطابق مصباح پی ایس ایل کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیں گے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہرعلی کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…