جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاک آسٹریلیا چوتھا ون ڈے،کئی ریکارڈز بنے ،پاکستانی بائولرز نےایسے ریکارڈز کے انبار لگا دئیے

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑامجموعہ حاصل کیا، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریزجڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا۔سڈنی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں

 

آسٹریلیا نے 6وکٹ پر 353رنز بنائے جو پاکستان کیخلاف کینگروز کا سب سے بڑامجموعہ ہے، اس سے قبل اسی وینیو پر 1999میں میزبان ٹیم نے 7وکٹ پر 337رنز بنائے تھے، مجموعی طور آٹھویں بار پاکستان کیخلاف 350سے زائد رنز بنے ہیں، آسٹریلیا نے اپنی تاریخ میں چھٹی بار یہ سنگ میل عبور کیا ہے، ڈیوڈ وارنر ایک سیزن میں 5 سنچریز جڑنے والے دوسرے کینگرو بیٹسمین بن گئے، میتھیو ہیڈن نے 2006/7میں اتنی ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، وارنر تیز ترین 12سنچریز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اوپنر نے 90اننگز کھیلی ہیں، ہاشم آملہ 81اور ویرات کوہلی 83اننگز میں 12سنچریز بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے، وارنر سڈنی میں 6تھری فیگر اننگز کھیل چکے، رکی پونٹنگ8 کیساتھ ٹاپ پر ہیں، جنید خان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کا منفی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرالیا، اس سے قبل عمرگل نے 2010میں ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں 80رنز کی پٹائی برداشت کی تھی، یہ جنید کے کیریئر کی بدترین بولنگ بھی ہے، محمد عامر نے سڈنی میچ میں 75رنز دیے جوکہ ان کے کیریئر کی مہنگی ترین بولنگ ہے، پاکستانی پیسرز نے 6.95کی اوسط سے رنز دیے۔ آسٹریلوی میدانوں پر اس سے بھی خراب کارکردگی 1999میں رہی تھی جب اسی وینیو پر 7.16 کی ایوریج سے مار کھائی تھی،حسن

 

علی نے نہ صرف کیریئر میں پہلی بار 5شکار کیے بلکہ سڈنی میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے ، کرٹلی امبروز 1993میں 5وکٹیں لے اڑے تھے، مائیکل ہولڈنگ اور رچرڈ ہیڈلی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…