پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کا 30سالہ انتظار ختم

datetime 23  جنوری‬‮  2017 |

سڈنی (آن لائن)1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کو بالا آخر 30 سال انتظار کے بعد ان کے ونر میڈل دے دیے گئے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 30 سال قبل دنیا کو حیران کرنے والی آسٹریلین ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔عالمی چیمپیئنز کو اس وقت ٹرافی دی گئی تھی لیکن انفرادی سطح پر کھلاڑیوں کی عزت افزائی نہیں کی گئی تھی

 

لیکن گزشتہ سال آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازے گی جنہیں ورلڈ کپ جیتنے پر میڈل نہیں دیے گئے تھے۔ 30 سال بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایلن بارڈر کی زیر قیادت تاریخ رقم کرنے والی اس ٹیم کے تمام 14 اراکین اور سپورٹ اسٹاف کو میڈل سے نوازا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ میں اننگز کے وقفے کے دوران ایلن بارڈر، اسٹیو وا، کریگ میک ڈرمٹ اور ڈیوڈ بون سمیت بقیہ کھلاڑیوں میڈلز دیے گئے۔ایلن بارڈر نے اس میڈل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں علم تھا کہ دیگر ٹیموں کو اچھی فائٹ دیں؟ گے لیکن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہم عالمی چیمپیئن بنیں گے۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں فیورٹ پاکستان اور پھر فائنل میں روایتی حریف انگلینڈ کو شکست دی اور ایونٹ میں آٹھ میں سے سات میچز جیتے تھے۔یاد رہے کہ یہ آسٹریلین ٹیم کیلئے کڑا وقت تھا اور وہ گریگ چیپل، روڈ مارش اور ڈینس للی جیسے کھلاڑیوں کے بعد بحالی کے عمل سے گزر رہی تھی اور ایلن بارڈر کی زیر قیادت اس نوجوان گروپ نے نئی تاریخ رقم کی اور ایک شاندار کیریئر کا ا آغاز کیا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…