دبئی (آن لائن)افغانستان کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے ریکارڈ بک میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام درج کراتے ہوئے ایک ہی دن میں دو انٹرنیشنل نصف سنچریاں بنانے کا منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ڈیزرٹ ٹی ٹوئنٹی میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں عمان کے خلاف 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شہزاد نے 60 گیندوں 80 رنزبنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں 98 رنز سے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر خود کو فائنل کیلئے فیورٹ ثابت کیا اور افغانستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔تاہم آئرلینڈ کی ٹیم 14ویں اوور میں صرف 71 رنز پر آئوٹ ہو گئی جس سے شہزاد کا ریکارڈ خطرے میں پڑتا نظر آنے دیا۔لیکن اوپننگ بلے باز نے صرف 40 گیندوں پر ففٹی بنا کر اپنی ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک ہی دن دو انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔