جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اس لڑکی کی حساس تصاویر فیس بک پر کیوں شیئر کیں؟ معروف مسلمان کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(آن لائن) بنگلہ دیشی پولیس نے گرل فرینڈ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں قومی کرکٹر عرفات سنی کو گرفتار کر لیا ہے۔عرفات کی پرانی گرل فرینڈ نے پولیس سے دو ہفتے قبل شکایت کی تھی جس کے پیش نظر پولیس نے اتوار کو ڈھاکا کے نواحی علاقے امین بازار میں واقع کرکٹرکے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا

۔30 سالہ بائیں ہاتھ کے باؤلر پر ان کی گرل فرینڈ نے ان کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جہاں بنگلہ دیش میں سخت انٹرنیٹ قوانین کے سبب ایسا کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے اے ای پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفات کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ کرکٹر نے ان کا ایک نقلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور ان کی ذاتی تصاویر اس پر ڈال دیں جو انہیں انتہائی ناگوار اور ہتک آمیز لگیں۔پولیس افسر کے مطابق ہم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور عدالت سے انہیں پانچ دن کیلئے ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی ہے۔اگر عرفات سنی پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں قانون کے تحت 14 سال جیل یا ایک کروڑ ٹکا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ابھی تک عرفات کا سا معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…