پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

انگلینڈ سیریز بھی ہار گیا ، جرمانہ بھی ہوگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2017 |

دبئی ( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کو انڈیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔انڈیا نے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔میچ ریفری اینڈی پیکروفٹ نے انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور کھلاڑیوں پر ایک اوور دیر کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابقکھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فی صد اور کپتان پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس میچ میں انڈیا نے یووراج سنگھ اور سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 381 رنز بنائے تھے لیکن انگلینڈ نے کپتان مورگن کی قائدانہ اننگز کی بدولت زبردست مقابلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے۔انڈیا نے 15 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی تین میچوں کی ایک روزہ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔انگلش کپتان مورگن نے ان پر میچ فیس کا 20 فی صد اور کھلاڑیوں پر 10 فی صد جرمانے کا عتراف کیا ہے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ‘مورگن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانے کو قبول کیا ہے اسی لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 22 جنوری کو کولکتہ میں مدمقابل ہوگی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…