منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق نے اچانک کس بڑے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی؟

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز کی ٹیم ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ(ایچ کے آئی) سے معاہدہ کرلیا جہاں وہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لیونین گلوبل اسپورٹس کی مالک اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہ آمنہ نقوی نے مصباح الحق کی ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا اعلان کیا۔مصباح الحق اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے جس کے اختتام کے فوری بعد وہ ایچ کے آئی کی قیادت کرنے ہانگ کانگ پہنچ جائیں گے۔
ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جس کے دوسرے سیزن کا آغاز 8 مارچ کو ہوگا اور 12 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سری لنکا کے کمارسنگاکارا اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور ایچ کے آئی یونائیٹڈ کے کوچ ریان کیمبل نے معاہدوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرکٹ کی دنیا کے مصباح جیسے کھلاڑی کی شرکت سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کتنا وسیع ہورہا ہے اور ہمارے ارادے کتنے مضبوط ہیں’۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک پیدائشی کپتان ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایچ کے آئی یونائیٹڈ کو مزید قریب لانے کا موجب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…