پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشووا نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کی تو برطانیہ میں طوفان کھڑا ہو گیا جب کہ برطانیہ میں اسلام مخالف افراد نے وزیراعظم سے انہیں ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔زوردار مکوں سے اپنے حریف فائٹرز کو دھول چٹانے والے ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشووا اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی، ورلڈ چیمپئن نے دبئی کی مسجد میں اپنے بھائی کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے کی تصویر ٹویٹر پر لگائی تو برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا جب کہ ٹوئٹ میں باکسر کا کہنا تھا کہ قسمت کے علاوہ محنت اور دعا کامیابی کی کنجی ہے۔برطانیہ میں اسلام مخالف افراد نے باکسر کے خلاف محاذ کھڑا کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ان کو وطن سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا، ٹوئٹر پر تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد جوشووا کے حامی ہی ان کے مخالف بن گئے اور ان کی اگلی فائٹ پر ان کے حریف کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک مداح نے ان کے مخالف بولنے والوں سے کہا کہ باکسنگ لیجنڈ محمد علی بھی مسلمان تھے کیا تم سب لوگ ان سے بھی نفرت کرتے تھے۔واضح رہے ورلڈ چیمپئن اپنے کیریئر میں 18 فائٹس لڑ چکے ہیں اور تمام فائٹس انہوں نے حریف کو ناک آؤٹ کر کے جیتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…