ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ،مکی آرتھر نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم نے پرتھ میں تیسرے ون ڈے کے لئے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ جبکہ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادیں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کیلیے کچھ بھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پرتھ میں ڈیرے ڈال لیے، کنگروز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لئے شاہینوں نے

پنجے تیز کرنے شروع کردیئے۔دوسرے ون ڈے میں کامیابی نے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔کوچ مکی آرتھر نے بھی کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں گنوانے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔قومی کرکٹرز نے پریکٹس میں بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔ ون ڈے کپتان اظہرعلی ہمسٹرنگ انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔پاک آسٹریلیا تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجر کے مطابق اظہر تیسرے میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ حفیظ ایک بار پھر کپتانی اور بیٹنگ میں خود کو منوائیں گے۔ جنید خان اور محمد عامر کی جوڑی پر کوچز خاص توجہ دے رہے ہیں۔ پرتھ میں قومی پیس ااٹیک ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…