بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کوفارغ کردیاگیا،شائقین کرکٹ ششدر،اصل وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز کوپروگرام سے فارغ اورملازمت سے معطل کر دیاہے ۔پی ٹی وی سپورٹس پر’’گیم آن ہے‘‘ کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیازکوساتھیوں کی شکایات پرملازمت سے معطل کیاگیاہے جس پرسوشل میدیاپران کے بارے میں عجیب وغریب تبصرے کیاجارہے ہیں ۔ڈاکٹرنعمان نیازکے پی ٹی وی کے ملازم اظہرحیدرسے اختلافات تھے جس کی وجہ سے پہلے انہی اختلافات کی وجہ سے اظہرحیدرکی پی ٹی وی سے چھٹی ہوئی لیکن اب ڈاکٹرنعمان نیازکابھی نمبرلگ گیا

۔پی ٹی وی کے ملازم اظہرحیدرنے اس بارے میں بتایاکہ نظریات کے اختلافات کے باوجودہمیشہ ڈاکٹرصاحب کوعزت دی اور پی ٹی وی میں ہونیوالی باتوں پر تبصرہ کرنے سے بھی حتی الامکان گریز کیااورہم دونوں کے درمیان جو کچھ ہوا، اس سے کسی کومنظرعام پر بھی نہیں لایااور اس کا اعتراف ڈاکٹرنعمان نیاز خود بھی کریں گے لیکن میراسوال یہ ہے کہ مجھے کیوں اس موضوع میں شامل کیاگیا، ان مقدمات پر میرابات کرنا مناسب نہیں ہوگاکیونکہ میں تفصیلات سے آگاہ نہیں ، لیکن ایک سوال ہے کہ اگر ڈاکٹرصاحب کیس جیت گئے ہیں تو پی ٹی وی حکام اور نعمان نیاز اس کی تفصیلات بتانے سے کیوں گریزاں ہیں اور عدالت کے باہر ہی معاملات کیوں سلجھائے گئے ؟میں بھی ایک وکیل ہوں ۔اظہرحیدرنے کہاکہ آخر میں یہ کہناچاہوں گاکہ بلاشبہ ڈاکٹرنعمان پاکستان میں ایک بڑانام ہیں لیکن ان کی طرف سے پی ٹی وی سپورٹس کوعوامی پیسوں سے نہ چلنے والاچینل کہناعقل سے بالاترہے کیونکہ پی ٹی وی بھی وزارت اطلاعات کاایک ماتحت ادارہ ہے ۔ملازمین توٹیکس بھی اداکرتے ہیں اوران ٹیکسوں سے ہی ملازمین کوتنخواہیں ملتی ہیں ۔ڈاکٹرنعمان اعجازکے پی ٹی وی سے فارغ ہونے پرسوشل میڈیاپرصارفین نے تبصرے کئے ہیں وہ آپ کی نظرکئے جاتے ہیں ۔

Screenshot_1

Screenshot_2

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…