ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

’’بچنا نکلنا مشکل ‘‘ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کیلئے اچانک کیا اقدام اٹھا لیا ؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے مشکوک کرکٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے پرغورشروع کردیا، روزانہ کی بنیاد پر کرکٹرز کا موبائل قبضے میں لینے اور واٹس ایپ چیک کرنے کی تجویز پر کام ہونے لگا۔انگلش میڈیا کے مطابق جنٹل مین کھیل کرکٹ کو فکسنگ اور جوا بازی سے پاک کرنے کے لیے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔ ٹیسٹ میچ کے ہر دن کا کھیل ختم ہونے پر کرکٹرز کے موبائل قبضے میں لینے کی تجویز تیار کر لی گئی۔ کرکٹرز سے سٹے باز کیسے رابطہ کرتے ہیں، اس کی کڑی نگرانی کرنے پر غور شروع ہو گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ رونی فلیگنن نے 2017 کے اجلاس پر نظریں جما لیں۔ اس پہلو پر غور کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ میں سماجی رابطے کے تمام ذرائع پر نظر رکھی جائے۔ کرکٹرز کے موبائل سے واٹس ایپ اور سنیپ چیٹ دیکھنے، ڈان لوڈ کرنے کی بھی تجویز سامنے آ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…