انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں 4مسلمان کھلاڑیوں کا ریکارڈ قائم

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

راجکوٹ(آئی این پی) بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جو ٹیم کھیل رہی ہے اس میں 4 مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔انگلینڈ کے ٹیم کاشمار کرکٹ کی قدیم ٹیموں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ کی شروعات انگلینڈ سے ہوئی اور یہاں اس کھیل پرہمیشہ گوروں کی حکمرانی رہی۔ انگلینڈ میں مختلف وقتوں میں مسلمان کرکٹرز نے اپنے کھیل سے متاثر کیا جن میں اویس شاہ، ساجد محمود،کبیر علی اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم انگلینڈ نے راجکوٹ میں بھارت کے خلاف جس ٹیم کو اتارا اس میں چار مسلمان کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ریکارڈ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں حسیب حمید نے ڈیبیو کیاہے۔ انھیں جونئیر جیفری بائیکاٹ بھی کہا جارہاہے۔ اس ٹیم میں معین علی بھی موجود ہیں۔ معین علی کا شمار انگلینڈ کے مستند بیٹسمینوں میں ہوتاہے۔ ان کی آف اسپین بالنگ بھی انگلینڈ کیلیے اہم رہی ہے۔ عادل رشید انگلینڈ کی ٹیم میں موجود تیسرے مسلمان کھلاڑی ہیں۔ وہ لیگ بریک بالنگ کرواتے ہیں اور ٹیم کے مرکزی اسپنرہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل چوتھے مسلمان کھلاڑی ظفر انصاری ہیں۔ ظفر بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ کرتے ہیں اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…