جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،یونس خا ن اوریاسرشاہ بھی ٹاپ ٹین میں شامل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

دبئی( آن لائن ) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں یونس خان بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ساؤتھ افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے اور انگلش بالر جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ ہی کے اسٹیورٹ براڈ چوتھے اورسری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، یاسر شاہ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں جب کہ وہاب ریاض 29 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے یونس خان نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…