ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

شاہد آفریدی اپنی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں کہ انہوں نے میچ نہیں بیچے؟جاوید میانداد نے بڑا چیلنج کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ایک بار پھر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی پر برس پڑے۔ تفصیل کے مطابق جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، عمران خان میرے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے فون پر فون کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے الوداعی میچ کھلوایا جائے۔ شاہد آفریدی خود فون کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی کہلوا رہے تھے کہ مجھے آخری میچ کھلوانے کیلئے جاوید میانداد سے کہیں کہ کوئی سفارش کریں۔ جاوید میاندا نے کہا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے میں اکیلا کسی کی بھی خواہش پوری نہیں کر سکتا۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہہ دیں کہ انہوں نے پاکستان کے میچ نہیں بیچے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کو خود کئی بار پکڑا ہے میچ فکس کرتے اور نشاندہی کروائی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق کرکٹر جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ تو فکسر ہیں ۔انہیں ساری دنیا جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔ جاوید میانداد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی سنچری کروائی تھی۔ساری دنیا عمران خان کو اور مجھے جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے،ان کو معافی مانگنا پڑیگی۔شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے ، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی۔شاہد آفریدی کی جانب سے انٹر نیشنل میچ مانگا گیا تھا ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا۔شاہد آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو وقت پر کرکٹ چھوڑ دیتا ہے اگر پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں کرکٹ کھیلتا رہتا۔اگر مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں کبھی بھی کرکٹ بورڈ کونہ چھوڑتا ۔کرکٹ میں صرف اچھی کارکردگی والا ہی کھیلے گا کسی کو بھی ایسے ہی انٹر نیشنل میچ نہیں کھلایا جا سکتا۔انہوں نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی تو فکسر ہے اور اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے،انہیں ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…