بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر سمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک فضائی میزبان کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سونا اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی میزبان کی جانب سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کا واقعہ ریاست کیرالہ کے کنور ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کی جانب سے بتایا گیا کہ فضائی میزبان سوربھی نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوربھی ائیر انڈیا ایکسپریس کیلئے کام کرتی ہے اور وہ 28 مئی کو مسقط سے کنور میں لینڈ کرنے والے طیارے کی کیبن کریو ممبر تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فضائی میزبان سے سوناضبط کرنے کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سوربھی خاتون اس سے قبل بھی کئی بار سونا سمگل کر چکی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…