بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

کرکٹ گرائونڈ میں نجم سیٹھی کی آمد میں تاخیر۔۔۔! وہ ہو گیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی آمد میں تاخیر کے باعث گرلز انڈر 17کرکٹ کا فائنل میچ روک کر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بلا لیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی اور لاہور کی گرلز انڈر 17ٹیموں کے مابین جناح باغ میں فائنل میچ کھیلا گیا ۔ پی سی بی کے زیر انتظام کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی تھے ۔ ٹیموں کے مابین صرف تین اوورزکا کھیل باقی رہ گیا تھا تاہم مہمان خصوصی کی آمد نہ ہو سکی جس کے باعث میچ روک کر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بلا لیا گیا اور کھلاڑی چالیس منٹ تک مہمان خصوصی کا انتظار کرتے رہے۔ نجم سیٹھی کی آمد کے بعد دوبارہ میچ شروع کراکے تین میچ کا کھیل پورا گیا۔ فائنل میچ میں کراچی کی ٹیم نے لاہور کو شکست دی۔
دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ٗشارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز اور دوسرے میچ میں 59 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لیے اگلے سال ستمبر تک کم از کم آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ اظہرعلی(کپتان) شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد، محمدرضوان، محمد نواز، عماد وسیم، وہاب ریاض، راحت علی اور حسن علی۔جبکہ محمد عامر یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان تیسراایک روزہ میچ 4بجے شام شرو ع ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…