منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارت پاکستان سے کھیلنے سے کیوں ڈرتا ہے ؟ پاکستانی سینئر ترین کھلاڑی نے پول کھول دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے صدر بھارتی بورڈ انوراگ ٹھاکر کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو بھول کر دیگر ملکوں کے ساتھ کرکٹ پر توجہ دے، بھارت ہمیشہ دھوکا دیتا اور پاکستان سے ڈرتا ہے۔اس لیے جب بھی دونوں ملکوں میں کرکٹ کھیلنے کا موقع آئے وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ بی سی سی آئی کے صدر کا بیان بچکانہ اور اس کی کوئی اہمیت نہیں، یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی کے لیڈر بھی ہیں، انھوں نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جاوید میانداد نے کہا کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔
اس کے باوجود پلیئرز بھارت گئے کیونکہ ہم اسپورٹس مین ہیں، نامساعد حالات دیکھ کر پچھلے دروازوں سے نکل جانے کی کوشش نہیں کرتے، سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ان لوگوں سے بھرا پڑا ہے جن کے اپنے مفادات ہیں، موقع آنے پر یہ قدموں میں گر جاتے ہیں لیکن جب ان کے مقاصد پورے ہو جائیں تو اس طرح شو کرنے کوشش کرتے ہیں جیسے آپ کو جانتے ہی نہ ہوں، ماضی کے عظیم بیٹسمین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یواے ای میں جاری سیریز میں ٹوئنٹی20ٹیم اورکپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم عالمی چیمپئن سے کئی گنا بہتر ہے،گرین شرٹس کو سیریز میں کلین سویپ کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ قومی ایک روزہ ٹیم میں بہتری لانے کیلیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا قصور وار صرف کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے دوران ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے غیرمعمولی کھیل پیش کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…