لاہور( آن لائن ) ڈاکٹر کا بچہ ڈاکٹر بنے یا انجنیئز کا بیٹا انجنیئر ، تعجب کی بات نہیں۔ مگر ایک الیکٹریشن کی بیٹی ملک کی پہچان بن جائے یہ خواب کم ہی لوگ سچ کر دکھاتے ہیں۔ ریلوے کالونی کے ایک کوارٹر میں رہنے والی حنا کنول اب پاکستان کا چہرہ بن چکی ہے۔ ان کے والد شیخ آفتاب الیکٹریشن ہیں جو بیٹی کو ڈاکٹر بنتے دیکھنا چاہتے تھے مگر حنا کا خواب اس سے بھی بڑا تھا۔ حنا کنول کے ہاتھ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کمان ہے اور حنا ٹیم کے لئے کپتان سے زیادہ کامیابی کی مثال بن چکی ہے۔ ہاکی کامیدان اور گھر کا مان ، یہی حنا کی زندگی ہے ، اسی سے انہیں تاریخ کے پنوں میں جگہ ملی۔