لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز کی مخالفت کر دی، انہوں نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا الوداعی میچ کرانا کرکٹ کے ساتھ مذاق ہوگا۔عاقب جاوید نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو انہیں ریٹائر کرنا ہے تو وہ الوداعی میچ کے بجائے دونوں کے لیے نمائشی میچ کرائے۔۔