منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بدتمیزکرکٹرزکیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بدتمیز کرکٹرز کو سبق سکھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، سرزنش اور جرمانے کے ساتھ اب پوائنٹس سسٹم بھی لاگو ہوگا،باربار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو معطل کردیا جائے گا۔نئے کوڈ آف کنڈکٹ اور ڈی آر ایس کے بارے میں امپائرز کال میں تبدیلی کا اطلاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز اور سپورٹنگ اسٹاف سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق ڈی آر ایس کے تحت امپائرز کال میں ردوبدل کا عالمی کرکٹ میں جمعرات سے نفاذ کردیا۔کوڈ آف کنڈکٹ کی فہرست میں کسی نئے جرم کا اضافہ یا سرزنش، جرمانے اور معطلی کی سزاؤں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، مگر جو کھلاڑی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث رہتے ہیں ان کے لیے ایک خصوصی پوائنٹس سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔
ہر بار جرم پر کچھ پوائنٹس پلیئر کے نام کے آگے جڑکر دو برس تک اس کے ساتھ رہیں گے،مخصوص تعداد تک پہنچنے کی صورت میں پلیئر کو اگلے مقابلے کیلیے معطل کردیا جائے گا، اس طریقہ کارکے نفاد کے ساتھ ہی تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا کھاتہ زیرو سے اسٹارٹ ہوچکا ہے۔اسی طرح ڈی آر ایس کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا بھی اطلاق کردیا گیا جو ایل بی ڈبلیو سے متعلق امپائرز کال کے حوالے سے ہیں۔اس سلسلے میں تھرڈ امپائر کو فیلڈ آفیشل کا ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے کا فیصلہ تبدیل کرنے کیلیے کچھ مزید ناپ تول کرنا پڑے گی، اب آؤٹ سائیڈ آف اور لیگ اسٹمپس کوکم از کم آدھی گیند چھوتی ہوئی دکھائی دینی چاہیے، اسی طرح بیلز یا اس سے نیچے بھی آدھی گیند کے ہٹ کرنے کے شواہد موجود ہونے چاہئیں، چونکہ بھارت ڈی آر ایس سسٹم کے خلاف ہے، اس لیے نیوزی لینڈ سے سیریز میں ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہورہی، اس امپائرز کال کا اطلاق اتوار کوبینونی میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے میچ سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…