جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹوئنٹی،میدان سج گیا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے شروع ہوگا؟کون کون میدان میں اترے گا؟ جانیئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

دبئی(این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ٗ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو شارجہ، دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔جبکہ پاکستانی سکواڈمیں شرجیل خان ،خالد لطیف ،بابراعظم ،عمراکمل ،شعیب ملک ،سرفرازاحمد(کپتان )،عمادوسیم ،وہاب ریاض ،حسن علی ،سعدخان ،سہیل تنویراورمحمدعامرشامل ہیں ۔واضح رہے کہ محمدعامرنے شادی کے فوری بعد ٹی ٹوئنٹی میں شرکت یقینی بنانے کابورڈکوبتادیاتھاجس کی وجہ سے وہ بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…