محمد عامر کی اپنی خاتون وکیل سے دوستی ، محبت اور پھر شادی تک کے سفر کی دلچسپ داستان

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر رواں ماہ بیس تاریخ کو دولہا بنیں گے۔ ان کی دلہن کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں ۔ ان کی شادی کی داستان بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔ محمد عامر اور ان کی وکیل خاتون کے مابین روابط کا آغاز محمد عامر کی جیل کے دنوں میں ہوا جس کے بعد محمد عامر اورخاتون وکیل میں پہلے دوستی اور پھر محبت کا رشتہ استوار ہوا جو کہ بالآخر کچھ عرصہ بعد شادی پر منتمج ہوا۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر کے سر سہرا سجنے کو ہے، بیس ستمبر کو قومی کرکٹر دولہا بنیں گے، محمد عامر کانکاح دو سال پہلے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا ۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر اسی ماہ سر پر سہرا سجائیں گے ۔ دورہ انگلینڈ سے فراغت کے بعد قومی کرکٹر اب اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ قومی کرکٹر کی مہندی کی تقریب انیس ستمبر کو ہوگی ۔ بینڈ باجا کے ساتھ محمد عامر بارات بیس ستمبر کو لے کر جائیں گے ۔ ولیمے کی تقریب اکیس ستمبر کو ہوگی جس کے بعد محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے ۔ محمد عامر کی شادی کی تقریب میں تمام کرکٹرز کی آمد متوقع ہے ۔ قومی کرکٹر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ستمبر دو ہزار چودہ میں اس وقت ہوا جب وہ پابندی کا شکار تھے اور ان کی ٹیم میں دوبارہ آنے کے بارے میں کوئی حتمی نہیں کہا جا سکتا تھا ۔ ابھی بھی فاسٹ باؤلر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی کاٹ دکھائی نہیں دی اور سب دعاگو ہیں کہ قومی کرکٹر کی زندگی کی نئی اننگز ان کے لئے خوشیا ں لے کر آئے۔یاد رہے کہ محمد عامرمیچ فکسنگ کیس میں پھنسنے کے بعد لڑی جانے والی اپنی قانونی جنگ میں محمد عامر برطانوی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد خاتون اور اپنی وکیل کی زلفوں کے اسیر ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے بارے میں بہت سی افواہوں کا بازار بھی گرم ہو گیا تھا۔ یہ خاتون وکیل اپنے والدین کے ہمراہ لاہور میں محمد عامر کے والدین کو بھی مل چکی ہیں۔ اپنی وکیل کیساتھ شروع ہونے والا دوستی کا یہ سفر چند برس قبل نکاح پر مکمل ہوا ، ان کا آپس میں نکاح تب ہوا جب عامر کی ٹیم میں واپسی کی کوئی امید نہیں تھی۔ عامر کی ہونے والی اہلیہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور پنجابی اور انگریزی دونوں زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…