نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ لانے کی تیاریاں!! عہدہ کس کو دیا جا رہا ہے؟ نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

5  ستمبر‬‮  2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان عارضہ کلب میں مبتلا ، عہدہ چھوڑنے کے امکان کے بعد نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین بننے کی راہ ہموارہونے لگی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے82سالہ چیئرمین شہریارخان ان دنوں عارضہ کلب میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں نے ضروری سمجھا تو ان کی سرجری بھی ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں نے انہیں ذہنی دباؤ سے دوررہنے کا کہاہے جس کے سبب طبی بنیادوں پر انہیں چیئرمین کاعہدہ چھوڑنا پڑے گا۔
شہریارخان کے عہدہ چھوڑنے کی صورت میں ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دوبارہ پی سی بی کے چیئرمین بن سکتے ہیں۔گزشتہ عرصے یہ اطلاعات زیرگردش رہیں کہ شہریار خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، لندن میں بیٹسمین عمر اکمل کے بعد انہوں نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تو پھر غیرسرکاری طور پر اطلاعات سامنے آئیں کہ انہیں مزید ایک سال تک کام جاری رکھنے کی ہدایت ملی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ درحقیقت انہیں مزید ایک ماہ تک چیئرمین بنے رہنے کا کہا گیا تھا، وہ بورڈ سے باوقار انداز میں رخصت چاہتے تھے جس پر سرپرست اعلیٰ بھی راضی ہیں، بعد ازاں انہوں نے مزید کچھ عرصے عہدے پر براجمان رہنے کا ارادہ کر لیا مگر طبی مسائل آڑے آگئے۔ گوکہ شہریارخان اب بھی دل سے عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں مگر دل کی ہی وجہ سے انہیں بادل نخواستہ ذمہ داریوں سے الگ ہونا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…