جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

’’انہیں آؤٹ کرنا دنیا کا مشکل ترین کام لگتا تھا‘‘

datetime 30  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نظر میں انضمام الحق وہ بلے باز تھے جنہیں آؤٹ کرنا سب سے مشکل تھا۔وسیم اکرم کی میزبانی میں نجی ٹی وی پر شروع ہونے والے شو میں شعیب اختر نے ایک جواب میں کہا کہ دنیا میں متعدد ایسے کھلاڑی تھے جنہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل تھا تاہم سب سے مشکل انضمام کو آؤٹ کرنا تھا جنہیں میں نیٹ میں بھی آؤٹ نہیں کر سکا۔سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میرے نہیں خیال کہ دنیا میں کسی اور کھلاڑی نے مجھے ان سے بہتر انداز میں کھیلا ہو۔ ان کے فٹ ورک بہت تیز تھا اور وہ بہت جلدی شاٹ کھیلنے کیلئے تیار ہو جاتے تھے۔ وہ بہت سے بلے بازوں سے پہلے گیند کو دیکھ سکتے تھے۔ میرے خیال میں ان کے پاس ایک اضافی سیکنڈ ہوتا تھا۔ چاہے میں کتنی ہی تیز گیند کیوں نہ کر لوں وہ ہمیشہ اس جگہ پہنچ چکے ہوتے تھے جہاں گیند گرتی تھی۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور باؤلر نے 1999 کے دورہ بھارت میں سچن ٹنڈولکر کو پہلی گیند پر آؤٹ کرنے کو زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا۔
پاکستانی ٹیم کو دورہ بھارت میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی ٗ ایشین ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی ایک میچ کھیلنا تھا تاہم شعیب اختر کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع ملا۔ایشین چمپئن شپ کے ٹیسٹ میچ میں شعیب نے دونوں اننگ میں چار چار وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم اس میں سب سے یادگار لمحہ راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرنا تھا۔شعیب نے اس میچ کو یاد کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان وسیم اکرم سے کہا کہ آپ نے مجھے کھانے کے وقفے کے بعد گیند دی اور جیسے میں نے بھاگنا شروع کیا تو آپ نے مجھے آواز دے کر روک لیا اور کہا کہ شوبی ٗپورا توڑ کر لانا اندر تاکہ لیگ اسٹمپ مس نہ ہو۔ میں مڑا اور رکا اور خدا سے کہا کہ یااللہ اگر میں یہ وکٹ حاصل کر لیتا ہوں تو میرا خواب کولکتہ میں پورا ہوجائے گا۔میں نے بھاگنا شروع اور جب میں کریز کے قریب پہنچنے والا تھا تو میں نے دیکھا کہ سچن کے بلے اور پیڈ کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے۔ میں جانتا تھا کہ وہ گیند مس کر دیگا جب گیند درمیانی وکٹ پر لگی ٗتو میرے لیے بہت یادگار لمحہ تھا۔100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی حامل کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرنے والے باؤلر بتایا کہ عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس سے متاثر ہو کر انہوں نے فاسٹ باؤلر بننے کا فیصلہ کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…