لارڈز (نیوزڈیسک)لیام پلنکٹ کا غصہ،ردعمل میں عماد وسیم نے ”شاہدآفریدی“کی یاد تازہ کردی،تفصیلات کے مطابق پینتالیسویں اوور کی پہلی گیند پر انگلش فاسٹ باﺅلر لیام پلنکٹ نے عماد وسیم کو باﺅنسرکرایا جس کو عماد وسیم نے چھکامارتے ہوئے باﺅنڈری کی سیر کرادی ردعمل میں لیام پلنکٹ نے شدید غصے کا اظہارکیا،اس کے بعد شاہد آفریدی کی آل راﺅنڈ پرفارمنس کی یاد تازہ کرتے ہوئے عماد وسیم نے دوسری اور تیسری گیند پر بھی چوکے رسید کرکے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی،عماد وسیم اب سے کچھ دیر پہلے تک 58گیندوں پر 51رنز پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان ٹیم کے ساتویں آیوٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو لیام پلکنٹ کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے ،اس سے قبل سرفرازاحمد نے مشکلات میں گھری پاکستانی ٹیم کا سکور قابل قبول حد تک پہنچانے میں اہم کردار اداکرتے ہوئے قومی ٹیم کو”سرفراز“کردیا،124بالز پر سنچری جڑ دی اور بالاخر130بالز پر کیرئیر بیسٹ 105رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر ایلکس ہلز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، انگلینڈ کیخلاف کسی بھی ٹیم کا بدترین ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے ۔ قومی ٹیم نے اب سے تھوڑی دیر پہلے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر223 رنز بنائے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلاموقع ہے کہ کسی بھی ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف صرف ایک رنز کے اضافے پر تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین آﺅٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ گئے جن میں شرجیل خان، سمیع اسلم اور اظہر علی شامل ہیں ،اس سے قبل سابقہ ریکارڈ سری لنکا کاتھا جس کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین تین رنز کے اضافے آﺅٹ ہوگئے تھے ، کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور گزشتہ میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکاقومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کی جگہ سمیع اسلم، یاسر شاہ اور حسن علی کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
لیام پلنکٹ کا غصہ،ردعمل میں عماد وسیم نے ”شاہدآفریدی“کی یاد تازہ کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی
-
ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے



















































