پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، کھیل کے میدان سے بڑی خبر آگئی

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انگلینڈ میں شیڈول کیمپ میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی خواہش پر انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے وہاں تربیتی کیمپ لگانیکا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انگلش ڈیوک گیندیں بھی خریدلی گئی ہیں۔گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ جس گراؤنڈ میں لگے گا وہیں پر شاہد آفریدی بھی موجود ہوں گے جو اسی کاؤنٹی ہمپشائرسے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں۔باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ آفریدی ملکی کرکٹرزکے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے اور اگر سلیکٹرز ان کی فارم اور فٹنس سے متاثرہوئے تو انہیں انگلینڈکے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مختصر فارمیٹ کے نئے کپتان سرفرازاحمد آفریدی کو کھلانے کے حق میں ہیں جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ ایک بڑے سپانسرکا بھی بورڈپردباؤ ہے کہ ’’لالہ ‘‘کو مزید موقع دیا جائے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویومیں بھی کہاہے کہ وہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پر امید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…