اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ (آج) منگل سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔ قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ریلوے، واپڈا، آرمی، پولیس، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائے گی جنہیں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوںمیں سے قومی ٹیم کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا، یہ گیمز ستمبر میں ویتنام میں ہوں گے۔