بنگلورو(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش نے آخر وہ کام کر ہی دکھایا جس کی امید کی جارہی تھی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو جیت کیلیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے، روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 42 رنز کا آغا زفراہم کیا اور وہ بالترتیب 18 اور 23 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے تیسری وکٹ کیلیے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی، ویرات 24 اور رائنا 30 رنز پر پویلین لوٹے جس کے بعد ہارک پانڈیا نے تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ 7 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ یووراج سنگھ بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ جڈیجا نے دھونی کے ساتھ ملکر 20 رنز کی تیز شراکت قائم کی لیکن جڈیجا 12 رنز پر آو¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان دھونیبنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور الامین نے 2،2 جب کہ شکیب، محمد اللہ اور شوواگاتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے بھارت کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں انہوں نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ بنگلا دیش کو پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔