جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ سے شکست،چار میں سے دو اہم کھلاڑیوں کی شامت آگئی،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی اورنیوزی لینڈکے خلاف میچ میں سست بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈکے مابین اہم میچ میں احمدشہزاداورعمراکمل کی جانب سے سست بیٹنگ کرنے اورٹیم کی شکست میں اہم کرداراداکرنے پرسخت ایکشن لینے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ان کھلاڑیوں قومی اسکواڈ سے نکالنے کے علاوہ دیگرسخت اقدامات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ اوپنراحمدشہزادنے32گیندوںپر30رنزبنائے جن میں صرف3چوکے لگائے،عمراکمل نے26گیندوں پر24رنزبنائے انکی اننگزمیں کوئی چوکایاچھکاشامل نہیںاورشعیب ملک نے13گیندوں پر15رنزبنائے انہوں نے بھی کوئی چوکایاچھکانہیں لگایاسرفرازاحمدنے8گیندوں پر11رنزبنائے وہ بھی کوئی چوکایاچھکالگانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔آخری5اووروں میں جب تیزرن ریٹ کی ضرورت تھی توپاکستانی بیٹسمین ایک بھی چوکایاچھکالگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔میچ کی ٹوٹل120گیندوں میں سے86گیندیں(14اوور2بالز)پراحمدشہزاد،عمراکمل ،خالدلطیف ،شعیب ملک اورسرفرازاحمدنے کھیلیں اوران 86بالزپرصرف3چوکوںکی مددسے 83رنزبناپائے۔یہ کھلاڑی جوخودکوبہت تیس مارخان سمجھتے ہیں وہ آخری30گیندوں پرکوئی چوکایاچھکانہ لگاسکے۔جبکہ شرجیل خان اورشاہدآفریدی نے 34گیندیں (5اوور4بالز)کھیل کر66رنزبنائے جن میں2چھکے اور11چوکے لگائے۔شرجیل خان نے25گیندوںپرایک چھکے اور9چوکوں کی مددسے47رنزبنائے اورشاہدآفریدی نے9گیندوں پرایک چھکے اور2چوکوں کی مددسے19رنزبنائے۔جس سے یہ بات واضح ہے کہ سست کھیلنے والے کھلاڑی جاں بوجھ کرسست کھیلے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…