لاہور(نیوزڈیسک) ایشیا کپ اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث ایونٹ کے بعد ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شاہد ا?فریدی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور ایونٹ کے بعد ان کی ٹیم میں صرف کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا فیصلہ بھی بعد میں کیا جائے گا جب کہ سلیکشن کمیٹی پہلے ہی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مایوس کن کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے اس لئے جونیئر اور سینئر دونوں سلیکشن کمیٹیاں فارغ کردی جائیں گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا معاہدہ رواں سال جون میں ختم ہورہا ہے اس لئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کی جگہ مقامی یا غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جب کہ پاکستانی لیجنڈری بولراور سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کو کوچ کے لئے ڈین جونز کا نام دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کردہ 5 رکنی کمیٹی کو ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری بھی دے دی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں