جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگادیا

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم میں گروپ بندیوں اور اختلافات کی خبریں تو آئے روز آتی ہی رہتی ہیں تاہم قومی ٹیم کے اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں اور شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد کپتان شاہد آفریدی سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان پر سازش کا الزام لگادیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ سینئر کھلاڑی میرے خلاف سازش کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری پانچ اوورز میں سست بیٹنگ کی اور اسی وجہ سے اہم ترین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں لیجنڈ عمران خان سے شکایت کرنے پر شاہد آفریدی نے اپنے چہیتے کھلاڑی عمر اکمل کو شکایتیں لگانے کا طعنہ بھی دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آئی تھی اور شرجیل خان اور شاہد آفریدی کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ نہیں کی اوران کا زیادہ دھیان گیندیں ضائع کرنے پر رہا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…