اسلام آباد(نیوزڈیسک) شاہد آفریدی کے سٹیڈیم میں موجود کشمیری شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرنے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں سیاسی بیان بازی سے روک دیا نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ دیکھنے کیلئے کشمیری شائقین کرکٹ بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کشمیری شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا تھا جس پر بھارت میں آگ لگ گئی ہے۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے پہلے بھارت میں پیار ملنے سے متعلق بیان دیا جس پر پاکستان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور اب چندی گڑھ میں انہوں نے ایک اور بیان دیدیا ہے جس سے بھارت میں شدید ردعمل ہو رہا ہے۔ وہ سیاسی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔