جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں22 رنز سے شکست

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوزڈیسک)آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے سپرٹین مرحلے میں نیوزی لینڈ پاکستان کو22رنزسے شکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا،181رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم عمدہ آغازکے باوجود مقررہ بیس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر158رنزبناسکی،شرجیل کی25گیندوں پر47رنزکی دھواں داراننگز بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی،مارٹن گپٹل کو48گیندوں پرتین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے80رنزکی عمدہ اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔منگل کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا مارٹن گپٹل اورولیم سن نے اپنی ٹیم کو62رنزکابہترین آغاز فراہم کیا ولیم سن17رنزبناکرپہلے کھلاڑی آﺅٹ ہوئے منروکو شاہد آفریدی نے75کے مجموعی سکورپرآﺅٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلادی منروصرف سات رنز بناسکے نیوزی لینڈ کے تیسرے آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے جو 48گیندوں پر 80رنزکی عمدہ اننگز کھیل کر127کے مجموعے پر محمدسمیع کی گیندپربولڈ ہوگئے پانچ رنز کے اضافے کے بعداینڈرسن بھی21رنزبناکرشاہدآفریدی کی گیندپرشعیب ملک کوکیچ دے بیٹھے 32 رنزجوڑے لیوک رونچی کومحمدسمیع نے آﺅٹ کرکے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلادی ۔راس ٹیلر36 جبکہ ایلیٹ ایک رن بناکرناٹ آﺅٹ رہے ۔نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر180رنزبنائے۔پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اورمحمدسمیع نے دو،دوجبکہ محمدعرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔181رنزکے ہدف کیلئے پاکستانی بلے باز چھ اوورزمیں70رنزکاآغاز ملنے کے باوجودمطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکے شرجیل خان نے 25گیندوں پر48رنزکی دھواں داراننگز کھیلی خالد لطیف بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے اورسات گیندوں پرصرف تین رنزبناسکے۔ پاکستان کو14اوورزمیں115رنزکی ضرورت تھی تاہم احمدشہزاد اورعمراکمل کی سست بیٹنگ کی وجہ سے رنز بنانے کی مطلوبہ شرح بڑھتی گئی احمدشہزاد32گیندوں پرتین چوکوں کی مدد سے30رنزبناکرسینٹنرکی گیندپرکیچ آﺅٹ ہوگئے اس موقع پرشاہدآفریدی کھیلنے آئے اور9گیندوں پر ایک چھکے اوردوچوکوںکی مدد سے19رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے آفریدی کے آﺅٹ ہونے پر پاکستان کی جیت کی امیدیںکم ہوگئیں عمراکمل اورشعیب ملک نے آخری اوورزمیں گیارہ رنز فی اوورسے زائد کی مطلوبہ شرح کے باوجودسست رفتاری سے بیٹنگ جاری رکھی حالانکہ اس وقت چھ وکٹیں باقی تھیں۔عمراکمل بغیرکوئی بانڈری لگائے 26گیندوں پر24رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر158رنزبنائے ۔شعیب ملک13گیندوں پر15جبکہ سرفرازاحمد8گیندوں پر11رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سینٹنراورملائن نے دو،دوجبکہ سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گروپ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…