بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ویمن ٹیم کی بھارت کیخلاف شاندار فتح کی بازگشت سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کو ان کی سرزمین پر شکست دے کر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے قوم کو جس خوشی سے ہمکنار کیا ہے، اس کی بازگشت سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی جب ایک جج نے یہ کہہ کر ان کی تعریف کی کہ پاکستانی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں.فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) کی جانب سے گذشتہ برس خواتین افسران کی ترقی کے حق میں دیئے گئے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا، ‘پاکستانی خواتین کسی سے پیچھے نہیں’.عدالت عظمیٰ نے وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں 2002 سے 2004 کے دوران تعینات کی گئی 9 خواتین اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کی ترقی کا حکم دے دیا۔عدالت میں خواتین افسران کی نمائندگی ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کی.سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی میچ میں ہندوستان کو ا±س کے ہوم گراو¿نڈ پر شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کا حوالہ دیا۔معزز جج کا کہنا تھا، ‘اگرچہ ہمارے مردوں کی کرکٹ ٹیم، ایڈن گارڈنز میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستانی ٹیم سے ہار گئی، لیکن ہماری خواتین کی ٹیم نے اپنے ہم منصب مردوں سے آگے بڑھ کر میچ جیت لیا’.جسٹس عظمت سعید نے کہا، ‘خواتین دوسرے درجے کی شہری نہیں ہیں، بلکہ وہ مردوں کے برابر ہیں اور زندگی کے کسی بھی شعبے میں ا±ن کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے.ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ ٹیم نے ہندوستان میں ملک کا نام روشن کیا ہے ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…