نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ویرات کوہلی نے سپانسرز کی مد میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے معاملے میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹرز ہیں۔ دونوں کھلاڑی سپانسرز کی مد میں کروڑوں روپے کا معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔اس معاملے میں کئی برس تک دھوںی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی رہے تاہم اب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی اپنے بلے پر اسپارٹن کا اسٹیکر لگانے کا معاوضہ 6 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی اپنے بلے پر ایم آر آف کا اسٹیکر لگانے کا معاوضہ 8 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ ویرات کوہلی میچ کے دوران اسپانسرڈ جوتے اور کٹ پہننے کے بھی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ ٹی وی کمرشلز کے معاوضے کے معاملے میں دھونی ویرات کوہلی پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں دھونی 8 کروڑ روپے جبکہ ویرات کوہلی 5 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں۔