بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

انگلش کاؤنٹی سسیکس کے کرکٹر کی سکاٹ لینڈ میں اچانک 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) انگلش کاؤنٹی سسیکس کیلئے کھیلنے والے ابھرتے ہوئے انگلش فاسٹ باؤلر میتھیو ہوبڈن 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ہوبڈن نے سسیکس کیلئے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو 2014 میں کیا تھا، گزشتہ تین سیزن سے وہ کاؤنٹی کی تمام طرز کی کرکٹ میں نمائندگی کرتے آ رہے تھے اور اگست میں سسیکس کیلئے آخری میچ کھیلا تھا۔ان کی موت کی وجوہات کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق ان کی موت اسکاٹ لینڈ میں اچانک واقع ہوئی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے فاسٹ باؤلنگ کوچ کیون شائن نے کہا کہ میٹ بے پناہ صلاحیت کا حامل نوجوان کرکٹر تھا اور ان کی کمی انتہائی شدت محسوس ہو گی۔ہوبڈن انگلینڈ کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے اور حال ہی انہیں انگلینڈ کے پرفارمنس پروگرام میں شامل چھ کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔ان کی موت کے سوگ میں انگلینڈ کے کھلاڑی آج جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں سیاہ پٹیاں بازو پر باندھ کر میدان میں اتریں گے۔سسیکس نے اپنے بیان میں کہا کہ سسیکس کرکٹ اس سانحے پر بہت شاک اور میتھیو ہوبڈن کے گزرنے کی خبر پر بہت افسردہ ہے۔ہوبڈن کی موت پر انگلش ایک روزہ ٹیم کے کپتان آئن مورگن سمیت متعدد انگلش کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر پیغامات میں ان کی موت پر اظہار افسوس اور اہلخانہ سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…