منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ،پی سی بی نے چپکے سے اہم کام کرلیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چپکے سے سپر لیگ کے لئے 75 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ پانچوں ٹیمیں اور میڈیا رائٹس فروخت کر دیئے ہیں۔15ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی فروخت کے لیے بولی آج لگے گی ، پہلے مرحلے میں روزپلاٹینم ،ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز کے ڈرافٹ ہونگے جبکہ 22دسمبر کو باقی کیٹیگریز کی باری آئے گی ، لاکھوں ڈالر کے اس منصوبے کے مالی اور دیگر معاملات پر خاصے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔سٹاف پر بھی غیر ضروری نوازشات سے بورڈ کے خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیل کے انتظامی معاملات کا تجربہ رکھنے والے اہم افراد کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے بھی مالی نقصان اور اصلاحات بگڑنے کا اندیشہ بڑھا ہے۔ اب تک ایونٹ پر لاکھوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کی تفصیلات بتانے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ سیریز کے سبز باغ دکھانے کی طرح یہاں بھی مالی و معاشی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا ایم او یو سائن کرتے ہوئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…