ممبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے، انعامی رقم میں 86فیصد اضافہ کردیاگیا ہے،بھارت میں آئندہ سال شیڈول میگا ایونٹ میں 56لاکھ ڈالر تقسیم ہوں گے،ویمنز ٹیموں کو بھی 122فیصد اضافے سے 4لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم میں اضافہ کردیاگیا،بھارت میں آئندہ سال مارچ میں شیڈول میگا ایونٹ کیلئے سری لنکا میں 2014میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی بانسبت 86فیصد زیادہ رقم رکھی گئی ہے،اس بار فاتح اور رنرز اپ سمیت مختلف ٹیموں و نمایاں کارکردگی دکھانے والے پلیئرز میں مجموعی طور پر56لاکھ ڈالر تقسیم ہوں گے، ویمنز ایونٹ کیلئے انعامی رقم میں بھی 122فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، بھارت میں برتری کی جنگ لڑنے والی ٹیموں کو 4لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ایسوسی ایٹ اور الحاق رکھنے والے ممبرز سمیت مختلف ملکوں کے بہترین کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل رہا ہے، کوالیفائنگ مرحلے میں آگے آنے والی ٹیموںکو ٹاپ سائیڈز کے ساتھ کھیل کر اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ کرکٹ کی دیوانگی کیلئے مشہور بھارت میں ایک یادگار ایونٹ کا انعقاد ہوگا، دنیا بھر کے شائقین کو بھرپور تفریح حاصل ہوگی۔بی سی سی ا?ئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بطور میزبان میگا ایونٹ کے بہترین انتظامات کیلئے پوری طرح تیار ہیں،یہاں میچز سے شائقین ہی نہیں شریک ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی لطف اندوز ہونگے
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی‘ آئی سی سی نے خزانے کے منہ کھول دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































