ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈٹی20 میں پاکستان سخت حریف کی روایت برقراررکھے گا، اظہرعلی

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان سخت حریف ہونے کی روایت برقرار رکھے گا، مختصر طرز کے میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا تو کسی کی بھی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہوں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اظہرعلی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کا بڑا سبب انجریز تھیں، بعض کھلاڑی آو¿ٹ آف فارم بھی تھے۔ انھوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو مضبوط بننے میں تھوڑا وقت لگے گا ، ہمیں جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن بھارت سے مقابلوں کا معیار کچھ اور ہی ہے،وہاں جیت کے لیے جنون زیادہ کام آتا ہے ، سیریز ہمیشہ سے ہی سنسنی خیز رہی ہے، اگر اس بار بھی میچز ہوئے توشائقین کرکٹ کو کاٹنے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھائے گی،کسی صورت ترنوالہ ثابت نہ ہوتے ہوئے سخت حریف ہونے کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے۔واضح رہے اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ون ڈے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں1-3 سے شکست ہوئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…