ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کی منت سماجت، احسان مانی پی سی بی پر برس پڑے

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

لندن(نیو ز ڈیسک)سابق صدر آئی سی سی احسان مانی سیریز کیلیے بھارت کی منت سماجت کرنے والے پی سی بی پر برس پڑے، ان کے مطابق اس کمزوری کا فائدہ بھارتی بورڈ اٹھا رہا ہے۔برطانوی نشریاتی انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی بورڈ اس طرح سیریز کا آخری وقت تک انتظار نہیں کرتا جس طرح پاکستان نے کیا، حکام نے بی سی سی آئی کی بار بار منتیں کر کے معاملہ خراب کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب شہریارخان نے یہ کہہ دیا تھا کہ پی سی بی یکم دسمبر تک سیریز کا انتظار کرے گا تو پھر اس کے بعد انھیں حتمی فیصلہ کر لینا چاہیے تھا، وہ جس طرح بار بار بیانات دے رہے ہیں انھیں اس بارے میں خود نہیں پتہ، دراصل وہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ سیریز ہوجائے لیکن اب اس مرحلے پر انعقاد کا پاکستان کو خاص فائدہ نہیں ہوگا، یہ پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ بھی زیادتی ہوگی جو ان دنوں کسی تیاری کے بجائے گھروں پر بیٹھے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک واضح لیڈرشپ کی موجودگی اور سیریز کے بارے میں ٹھوس فیصلہ ضروری ہے،اب وقت باقی نہیں رہا۔ ڈیڈ لائن کو آگے بڑھاتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس کا نقصان پاکستانی کرکٹ کو ہی ہوگا۔ احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کو بیان بازی اور بھارت کی منتیں کرنے کے بجائے فوری طور پر آئی سی سی سے رجوع کرنا چاہیے تھا، یہ معاملہ سراسر حکومتی مداخلت کا ہے۔انھوں نے یاد دلایا کہ کونسل نے سری لنکا کے نمائندے کو بارباڈوس میں اپنے اجلاس میں صرف ا?بزرور کی حیثیت سے بیٹھنے کی اجازت دی تھی،اس کا خیال تھا کہ سری لنکن کرکٹ میں حکومتی مداخلت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے معاملے میں بھارتی حکومت کی مداخلت واضح ہے، دونوں بورڈز نے کھیلنے کی مفاہمت پر دستخط کیے ہوئے ہیں لیکن بھارت اجازت نہیں دے رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…