لندن(آن لائن) پاکستانی نژاد کرکٹرز کو انگلینڈ میں نسل پرستانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کریگ اوورٹن کے اشعر زیدی کے خلاف نامناسب جملوں نے نظم وضبط پر سوالات کھڑے کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو انگلینڈ میں نسل پرستانہ سلوک کا سامنا درپیش ہے، حال ہی میں سمرسٹ کے آل راﺅنڈر کریگ اوورٹن نے سسیکس کے پاکستانی نڑاد پلیئر اشعر زیدی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں پاکستان واپس جانے کا کہا تھا، گذشتہ سیزن کے اختتام پر اوورٹن کو 9 پنالٹی پوائنٹس کے ساتھ 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔البتہ انھوں نے امپائر ایلکس وہارف اور زیدی کے ٹیم ساتھی مائیکل یارڈے کے الزامات سے انکار کیا تھا، یہ واقعہ ستمبر میں سمرسٹ اور سسیکس کے درمیان ہوو میں چیمپئن شپ مقابلے کے دوران پیش آیا تھا، نتیجتاً وہ سیزن کے اختتامی گیم میں شریک نہیں ہوسکے اور اب بھی انھیں ایک میچ سے دوری کا سامنا ہے۔ انگلینڈ پرفارمنس پروگرام میں نامزد اوورٹن نے اس وقت وہارف اور دوسرے امپائر ای ین گولڈ کے ساتھ ای سی بی کرکٹ رابطہ افسر گراہم کاﺅڈرے اور سمرسٹ کے ہیڈ کوچ میتھیو مینارڈ سے بات چیت کی تھی۔گذشتہ روز یارکشائر ہیڈ کوچ جیسن گلپسی نے بتایا کہ کلب کو اس معاملے پر انگلش کرکٹ بورڈ سے کچھ وضاحتیں طلب کرنا ہیں، البتہ ای سی بی نے اس سلسلے میں کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ڈسپلنری کمیٹی ایک خودمختار باڈی اور فیصلوں کیلئے آزاد ہے۔گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد فیلڈ میں موجود امپائرز نے ای سی بی کے کرکٹ ڈپارٹمنٹ سے مشورہ طلب کیا جس نے معاملہ براہ راست سی ڈی سی چیئرمین کے سپرد کردیا تھا۔ خیال ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے برطانوی پاسپورٹ ہولڈر اشعر نے اپنے خلاف تبصرہ نہیں سنا تھا، اسے وہارف اور یارڈے نے اپنی رپورٹس میں شامل کیا جو نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود تھے۔
پاکستانی نژاد کرکٹرز کو انگلینڈ میں نسل پرستانہ سلوک کا سامنا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































