اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

معروف کرکٹرکی کرپشن کا سکینڈل منظر عام پر،کرکٹ کی دنیامیں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین وارن نے اپنے نام سے ایک فاو¿نڈیشن بنا رکھی تھی جو لوگوں سے چندہ لے کر بیمار بچوں کا علاج کرواتی تھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ فاو¿نڈیشن لوگوں سے چندہ تو لیتی تھی مگر چندے میں حاصل کئے گئے ہر ڈالر سے صرف 16 سینٹ بیمار بچوں پر خرچ کئے جاتے تھے۔ باقی تمام رقم شین وارن اور ان کے اہلخانہ پر صرف ہو جاتی تھی۔شین وارن فاو¿نڈیشن کے فنڈز میں اس قدر بڑے پیمانے پر گھپلوں کے انکشاف پر آسٹریلیا میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ چندے سے حاصل کی گئی رقم سے فا?نڈیشن شین وارن کے والدین کو کرایہ بھی ادا کرتی رہی ہے جبکہ شین وارن کے بھائی کو اسی فاو¿نڈیشن میں ایک ایگزیکٹو عہدے پر تعینات کرنے کے لئے 2 لاکھ 10 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچوں، پوکر ٹورنامنٹس کے انعقاد اور عالی شان ضیافتوں پر بھی چندے کی رقم اڑائی جاتی رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہائی پروفائل فاو¿نڈیشن نے رضاکارانہ طور پر کبھی اپنی مالیاتی رپورٹس ظاہر نہیں کیں بلکہ ہمیشہ اپنے ریکارڈ کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور کبھی عوام کے سامنے نہیں آنے دیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…